QR CodeQR Code

ریاست مدینہ کا تصور محض زبانی نعرہ لگانے سے وجود میں نہیں آئیگا، حاجی حنیف طیب

14 Dec 2018 20:03

اپنے ایک بیان میں نظام مصطفیٰ پارٹی کے سربراہ نے سوال کیا کہ حکومت کو پاکستان کی 90 فیصد مسلمان آبادی کو معقول جواز پیش کرنا چاہیئے کہ اُس نے کس تناظر میں شراب پر پابندی کے نام پر مخالفت کی ہے، جبکہ اقلیتی رکن کا کہنا یہ ہے کہ تمام مذاہب میں شراب پینا قطعاً حرام ہے۔


اسلام ٹائمز۔ نظام مصطفیٰ پارٹی کے سربراہ اور سابق ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ کا تصور محض زبانی نعرہ لگانے سے وجود میں نہیں آئے گا، قابل تحسین ہے وہ اقلیتی رکن اسمبلی جس نے ایک اسلامی ملک کی اکثریتی آبادی رکھنے والی اسمبلی میں اسلام اور قرآن کے احکام کے مطابق ’’اُم الخبائث‘‘ یعنی شراب پر پابندی لگانے کا بل پیش کیا، لیکن افسوس ناک بات یہ ہے کہ مختلف جماعتوں کے ممبران اسمبلی نے اس بل کی مخالفت کی اور طرۂ یہ کہ اسلامی ریاست بنانے کا دعویٰ کرنے والی حکومت نے بھی قومی اسمبلی میں اپوزیشن ممبران کے ساتھ مل کر اس بل کی مخالفت کی۔ انہوں نے سوال کیا کہ حکومت کو پاکستان کی 90 فیصد مسلمان آبادی کو معقول جواز پیش کرنا چاہیئے کہ اُس نے کس تناظر میں شراب پر پابندی کے نام پر مخالفت کی ہے، جبکہ اقلیتی رکن کا کہنا یہ ہے کہ تمام مذاہب میں شراب پینا قطعاً حرام ہے۔


خبر کا کوڈ: 766689

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/766689/ریاست-مدینہ-کا-تصور-محض-زبانی-نعرہ-لگانے-سے-وجود-میں-نہیں-آئیگا-حاجی-حنیف-طیب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org