0
Friday 14 Dec 2018 20:03

ریاست مدینہ کا تصور محض زبانی نعرہ لگانے سے وجود میں نہیں آئیگا، حاجی حنیف طیب

ریاست مدینہ کا تصور محض زبانی نعرہ لگانے سے وجود میں نہیں آئیگا، حاجی حنیف طیب
اسلام ٹائمز۔ نظام مصطفیٰ پارٹی کے سربراہ اور سابق ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ کا تصور محض زبانی نعرہ لگانے سے وجود میں نہیں آئے گا، قابل تحسین ہے وہ اقلیتی رکن اسمبلی جس نے ایک اسلامی ملک کی اکثریتی آبادی رکھنے والی اسمبلی میں اسلام اور قرآن کے احکام کے مطابق ’’اُم الخبائث‘‘ یعنی شراب پر پابندی لگانے کا بل پیش کیا، لیکن افسوس ناک بات یہ ہے کہ مختلف جماعتوں کے ممبران اسمبلی نے اس بل کی مخالفت کی اور طرۂ یہ کہ اسلامی ریاست بنانے کا دعویٰ کرنے والی حکومت نے بھی قومی اسمبلی میں اپوزیشن ممبران کے ساتھ مل کر اس بل کی مخالفت کی۔ انہوں نے سوال کیا کہ حکومت کو پاکستان کی 90 فیصد مسلمان آبادی کو معقول جواز پیش کرنا چاہیئے کہ اُس نے کس تناظر میں شراب پر پابندی کے نام پر مخالفت کی ہے، جبکہ اقلیتی رکن کا کہنا یہ ہے کہ تمام مذاہب میں شراب پینا قطعاً حرام ہے۔
خبر کا کوڈ : 766689
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش