QR CodeQR Code

جنرل زبیر حیات نے لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز کو آرٹلری رجمنٹ کے بیج لگا دیئے

16 Dec 2018 01:02

لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز کو آرٹلری رجمنٹ کا کرنل کمانڈنٹ تعینات کیا گیا ہے، جنہیں اس تقریب میں بیج لگائے گئے۔ اس موقع پر جنرل زبیر محمود حیات نے آرٹلری رجمنٹ کے کردار کو سراہا اور کہا کہ جنگ اور امن میں آرٹلری کا اہم کردار ہے۔


اسلام ٹائمز۔ لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز کو آرٹلری رجمنٹ کے کرنل کمانڈنٹ کے بیج لگا دیئے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کرنل کمانڈنٹ آرٹلری رجمنٹ کی تعیناتی کیلئے اٹک میں تقریب ہوئی، جس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے شرکت کی۔ تقریب میں حاضر و ریٹائرڈ آفیسرز، جونیئر کمیشنڈ آفیسرز اور سپاہیوں نے بھی شرکت کی۔ لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز کو آرٹلری رجمنٹ کا کرنل کمانڈنٹ تعینات کیا گیا ہے، جنہیں اس تقریب میں بیج لگائے گئے۔ اس موقع پر جنرل زبیر محمود حیات نے آرٹلری رجمنٹ کے کردار کو سراہا اور کہا کہ جنگ اور امن میں آرٹلری کا اہم کردار ہے۔


خبر کا کوڈ: 766916

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/766916/جنرل-زبیر-حیات-نے-لیفٹیننٹ-ہمایوں-عزیز-کو-ا-رٹلری-رجمنٹ-کے-بیج-لگا-دیئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org