QR CodeQR Code

آرمی پبلک سکول پشاور کے بہادر بچوں اور اساتذہ کی قربانیوں سے امن نصیب ہوا، عثمان بزدار

17 Dec 2018 08:55

سانحہ پشاور کے شہداء کی چوتھی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ قیام امن کے عظیم مقصد کے حصول کیلئے معصوم بچوں کا بہنے والا خون رنگ لایا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ 16 دسمبر 2014ء کے دن سفاک درندوں نے معصوم بچوں کے خون سے ہولی کھیلی، سفاک درندوں نے آرمی پبلک سکول پشاور میں معصوم بچوں کو بدترین بربریت کا نشانہ بنایا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کی چوتھی برسی کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ قیام امن کے عظیم مقصد کے حصول کیلئے معصوم بچوں کا بہنے والا خون رنگ لایا ہے، ان بچوں اور اساتذہ نے عظیم مقصد کے حصول کیلئے اپنی جانوں کی عظیم قربانی دی۔ انہوں نے لاہور سے جاری کیے گئے پیغام میں کہا ہے کہ آرمی پبلک سکول پشاور کے بچوں نے بہادری اور جرأت کی نئی تاریخ رقم کی، قوم کے بہادر بچوں اور اساتذہ کی لازوال قربانیوں کے باعث وطن عزیز کو امن نصیب ہوا۔


خبر کا کوڈ: 767073

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/767073/آرمی-پبلک-سکول-پشاور-کے-بہادر-بچوں-اور-اساتذہ-کی-قربانیوں-سے-امن-نصیب-ہوا-عثمان-بزدار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org