QR CodeQR Code

گورنر گلگت بلتستان نے اسکردو میں بدترین لوڈشیڈنگ کا نوٹس لے لیا

18 Dec 2018 14:37

راجہ جلال حسین مقپون نے بجلی کی بندش پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری طور پر دو جنریٹر اسکردو پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے اسکردو اور گردونواح میں بدترین لوڈشیڈنگ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے جواب طلب کر لیا ہے۔ گورنر نے متعلقہ حکام کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر اسکردو میں 2 جنریٹر پہنچا دیں اور بجلی کا بحران ختم کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھائیں، گورنر نے بجلی کے طویل بریک ڈائون پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ سے اسکردو کے عوام سخت مشکل میں اور کاروباری سرگرمیاں ماند پڑگئی ہیں، لہٰذا اسکردو شہر کیلئے فوری طور پر دو جنریٹر پہنچائے جائیں۔


خبر کا کوڈ: 767382

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/767382/گورنر-گلگت-بلتستان-نے-اسکردو-میں-بدترین-لوڈشیڈنگ-کا-نوٹس-لے-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org