QR CodeQR Code

حکمت سے عاری لوگوں کو حکومت سونپ دینا قوم کیساتھ گھناؤنا مذاق ہے، مشیر اطلاعات سندھ

18 Dec 2018 20:55

اپنے ایک بیان میں بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ عوام سمجھ چکے ہیں کہ پی ٹی آئی کی باتیں کروڑوں کی اور دکان پکوڑوں کی ہے، عمران خان آصف زرداری کے خلاف بیان دینے والے اپنے منشیوں کی زبان کو لگام دیں۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ کے مشیر اطلاعات، قانون و اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی باتیں کروڑوں کی اور دکان پکوڑوں کی ہے۔ اپنے بیان میں مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ عوام سمجھ چکے ہیں کہ پی ٹی آئی کی باتیں کروڑوں کی اور دکان پکوڑوں کی ہے، عمران خان آصف زرداری کے خلاف بیان دینے والے اپنے منشیوں کی زبان کو لگام دیں، حکمت سے عاری لوگوں کو حکومت سونپ دینا قوم کے ساتھ گھناؤنا مذاق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سے 30 سالوں کا حساب مانگنے والے اپنے 100 دنوں کا حساب نہیں دے پا رہے، 100 روزہ حکومتی کارکردگی بدترین مہنگائی، گیس، سی این جی کی بندش کی صورت عوام پر مسلط کر دی گئی۔


خبر کا کوڈ: 767431

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/767431/حکمت-سے-عاری-لوگوں-کو-حکومت-سونپ-دینا-قوم-کیساتھ-گھناو-نا-مذاق-ہے-مشیر-اطلاعات-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org