QR CodeQR Code

دیامر میں بدامنی چھوٹا مسئلہ ہے، جسکا دروازہ ہمیشہ کیلئے بند کر دیا جائیگا، لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر

18 Dec 2018 21:31

چلاس میں جرگہ اور عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈر ٹین کور بلال اکبر نے کہا کہ قانون سے بالاتر کوئی چیز نہیں، شرپسند عناصر سرنڈر کریں، ورنہ قانون کی گرفت میں لایا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ کمانڈر ٹین کور لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے کہا ہے کہ شرپسند عناصر سرنڈر کریں، ورنہ قانون کی گرفت میں لایا جائے گا، ہم یہاں پر ہیں اور دیامر کا امن عزیز ہے، انہوں نے چلاس میں مقامی گرینڈ جرگہ اور عمائدین دیامر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام اور جرگہ کے سکیورٹی اداروں کے ساتھ تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، دیامر کے عوام محب وطن ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ تمام مسائل کا حل گفت و شنید اور باہمی رضامندی کے ذریعے نکالا جاسکتا ہے، قانون سے بالاتر کوئی نہیں، دیامر میں بدامنی ایک چھوٹا مسئلہ ہے، جس کا دروازہ ہمیشہ کیلئے بند کر دیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ ڈیم متاثرین کے نوے فیصد مسائل حل ہونے جا رہے ہیں، ڈیم کے بعد علاقے میں خوشحالی آئے گی، روزگار کے وسیع مواقع میسر آئیں گے۔


خبر کا کوڈ: 767453

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/767453/دیامر-میں-بدامنی-چھوٹا-مسئلہ-ہے-جسکا-دروازہ-ہمیشہ-کیلئے-بند-کر-دیا-جائیگا-لیفٹیننٹ-جنرل-بلال-اکبر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org