QR CodeQR Code

ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ

19 Dec 2018 08:59

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں دو شہری زخمی ہو گئے۔ پاک فوج کی جانب سے کی گئی بھرپور جوابی کارروائی میں بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے، لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں دو شہری زخمی ہو گئے۔ پاک فوج کی جانب سے کی گئی بھرپور جوابی کارروائی میں بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی پر راولاکوٹ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ میں جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، جس میں دو شہری زخمی ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ زخمیوں میں 16سالہ محمد عدنان اور 47سالہ محمد رشید شامل ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر نے یہ بھی بتایا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے جوابی فائرنگ میں بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا۔
 


خبر کا کوڈ: 767490

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/767490/ایل-او-سی-پر-بھارتی-فوج-کی-فائرنگ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org