0
Wednesday 19 Dec 2018 08:59

ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ

ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ
اسلام ٹائمز۔ بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے، لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں دو شہری زخمی ہو گئے۔ پاک فوج کی جانب سے کی گئی بھرپور جوابی کارروائی میں بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی پر راولاکوٹ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ میں جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، جس میں دو شہری زخمی ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ زخمیوں میں 16سالہ محمد عدنان اور 47سالہ محمد رشید شامل ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر نے یہ بھی بتایا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے جوابی فائرنگ میں بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا۔
 
خبر کا کوڈ : 767490
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش