QR CodeQR Code

آرمی چیف سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کی ملاقات

19 Dec 2018 18:49

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی اور افغان امن عمل پر بات چیت کی گئی۔ زلمے خلیل زاد نے افغان امن عمل میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔


اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد سے ملاقات کے دوران خطے میں امن و استحکام لانے کی کوششیں جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی اور افغان امن عمل پر بات چیت کی گئی۔ زلمے خلیل زاد نے افغان امن عمل میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے امریکی نمائندہ خصوصی کو خطے میں امن و استحکام لانے کی کوششیں جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کیلئے کوششیں جاری رکھے گا۔ واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں امریکا اور افغان طالبان کے درمیان امن مذاکرات کے 3 ادوار مکمل ہو گئے ہیں، مذاکرات مکمل ہونے کے بعد امریکی نمائندہ خصوصی کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل سمجھا جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 767590

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/767590/آرمی-چیف-سے-امریکی-نمائندہ-خصوصی-زلمے-خلیل-زاد-کی-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org