QR CodeQR Code

ہاتھ نہ ملانے والوں کو ڈنمارک کی شہریت نہیں ملےگی

21 Dec 2018 09:41

کئی میئرز کی جانب سے بھی حکومت کے منظور کردہ نئےقانون پر اعتراض کیا گیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ نئے قانون کے تحت ہمیں عوام کےخلاف استعمال کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ ڈنمارک کی شہریت حاصل کرنے والوں کو تقریب میں حکام سے ہاتھ ملانا ہو گا، ہاتھ نہ ملانے والوں کو ڈنمارک کی شہریت نہیں ملےگی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق ڈنمارک میں اس نئے قانون کی منظوری کے بعد بعض حلقوں کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ڈنمارک میں چہرہ چھپانے پر پابندی کا قانون پہلے ہی نافذالعمل ہے۔ نئی قانون سازی مسلمانوں کو نشانہ بنانے کا عمل ہے، مسلمان خواتین غیرمردوں سے ہاتھ ملانا معیوب سمجھتی ہیں۔ کئی میئرز کی جانب سے بھی حکومت کے منظور کردہ نئےقانون پر اعتراض کیا گیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ نئے قانون کے تحت ہمیں عوام کےخلاف استعمال کیا جائے گا۔
 


خبر کا کوڈ: 767832

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/767832/ہاتھ-نہ-ملانے-والوں-کو-ڈنمارک-کی-شہریت-نہیں-ملےگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org