QR CodeQR Code

یو اے ای کا اسٹیٹ بینک میں تین ارب ڈالر جمع کرانیکا اعلان

21 Dec 2018 17:36

ابوظہبی فنڈ برائے ترقی کے مطابق رقم آئندہ چند دنوں میں جمع کروا دی جائے گی، رقم جمع کرانے کا مقصد پاکستان کی مالیاتی صورتحال میں بہتری لانا ہے جبکہ رقم سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ عرب امارات نے اسٹیٹ بینک میں تین ارب ڈالر جمع کرانے کا اعلان کردیا۔ تفصییلات کے مطابق متحدہ عرب امارات نے اسٹیٹ بینک میں تین ارب ڈالر جمع کرانے کا اعلان کردیا جس کے بعد اسٹیٹ بینک کے ذخائر 11 ارب ڈالر سے بڑھ جائیں گے۔ ابوظہبی فنڈ برائے ترقی کے مطابق رقم آئندہ چند دنوں میں جمع کروا دی جائے گی، رقم جمع کرانے کا مقصد پاکستان کی مالیاتی صورتحال میں بہتری لانا ہے جبکہ رقم سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہوں گے۔ ابوظہبی فنڈ برائے ترقی پاکستان میں پہلے سے 8 منصوبوں کی فنڈنگ کر رہا ہے اور 8 منصوبوں کی مجموعی لاگت ڈیڑھ ارب درہم ہے۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے اعلان کے بعد وزیراعظم عمران خان نے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یو اے ای نے مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، یہ اقدام ہمارے عزم اور دوستی کی عکاسی کرتا ہے جو سالوں سے ثابت قدم رہی۔ واضح رہے کہ 2 ماہ قبل وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے موقع پر بھی اس بات کا اعلان کیا گیا تھا کہ سعودی عرب پاکستان کو 12 ارب ڈالر کا امدادی پیکج دے گا جس میں سے 2 ارب ڈالر پاکستان کے اکاؤنٹ میں آچکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 767883

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/767883/یو-اے-کا-اسٹیٹ-بینک-میں-تین-ارب-ڈالر-جمع-کرانیکا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org