QR CodeQR Code

نیب میں طلبی، قائم علی شاہ نے گرفتاری سے بچنے کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

22 Dec 2018 16:57

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعلیٰ سندھ نے سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ زمین کی الاٹمنٹ پہلے ہی منسوخ کی جاچکی ہے۔ عدالت عالیہ میں سابق وزیراعلیٰ کی درخواست پر سماعت پیر کو ہونے کا امکان ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے ضمانت قبل از گرفتاری کے لئے عدالت سے رجوع کرلیا۔ قومی احتساب بیورو (نیب) کراچی نے سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو 26 دسمبر کو طلب کیا ہے ان پر ملیر ندی کی زمین غیر قانونی طور پر الاٹ کرنے کا الزام ہے۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعلیٰ نے حفاظتی ضمانت کے لئے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔ قائم علی شاہ نے سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ زمین کی الاٹمنٹ پہلے ہی منسوخ کی جاچکی ہے۔ عدالت عالیہ میں سابق وزیراعلیٰ کی درخواست پر سماعت پیر کو ہونے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ قائم علی شاہ کا شمار پیپلز پارٹی کے سینئر ترین رہنماؤں میں ہوتا ہے اور وہ تین مرتبہ سندھ کے وزیراعلیٰ رہ چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 768085

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/768085/نیب-میں-طلبی-قائم-علی-شاہ-نے-گرفتاری-سے-بچنے-کیلئے-عدالت-رجوع-کرلیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org