QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی انتہا ہو چکی، خالد محمود

23 Dec 2018 09:56

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جے آئی آزادکشمیر کے رہنما کا کہنا تھا کہ نوجوان تحریک آزادی کشمیر اور بھارتی مظالم کو سوشل میڈیا پر اجاگر کریں۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی انتہا ہو چکی ہے، کشمیریوں کی لازوال اور تاریخی قربانیوں سے دنیا کو آگاہ کرنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے، مسئلہ کشمیر کے حوالے سے جماعتی، علاقائی اور مسلکی دائروں سے نکل کر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق سیکرٹری انجینئر چودھری عبدالحمید کی بیٹی کے نکاح کی تقریب کے شرکاء سے گفتگو کے دوران کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نوجوان تحریک آزادی کشمیر اور بھارتی مظالم کو سوشل میڈیا پر اجاگر کریں۔


خبر کا کوڈ: 768193

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/768193/مقبوضہ-کشمیر-میں-بھارتی-مظالم-کی-انتہا-ہو-چکی-خالد-محمود

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org