0
Sunday 23 Dec 2018 09:56

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی انتہا ہو چکی، خالد محمود

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی انتہا ہو چکی، خالد محمود
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی انتہا ہو چکی ہے، کشمیریوں کی لازوال اور تاریخی قربانیوں سے دنیا کو آگاہ کرنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے، مسئلہ کشمیر کے حوالے سے جماعتی، علاقائی اور مسلکی دائروں سے نکل کر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق سیکرٹری انجینئر چودھری عبدالحمید کی بیٹی کے نکاح کی تقریب کے شرکاء سے گفتگو کے دوران کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نوجوان تحریک آزادی کشمیر اور بھارتی مظالم کو سوشل میڈیا پر اجاگر کریں۔
خبر کا کوڈ : 768193
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش