QR CodeQR Code

اختلافات کے باوجود پاکستان میں ڈرون حملے جاری رہیں گے، لیون پنیٹا

4 Jun 2011 22:18

اسلام ٹائمز:واشنگٹن میں جاری دو روزہ سیکیورٹی کونسل کے اجلاس میں ڈرون حملوں کو کم کرنے پر بحث ہوئی، جس کے دوران سی آئی اے کے ڈائریکٹر نے واضح کر دیا کہ پاکستان میں ڈرون حملے اسی رفتار سے جاری رہیں گے اور اس میں کوئی کمی نہیں آئے گی


واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکی اخبار کے مطابق پاکستان میں ڈرون حملوں پر اوباما انتظامیہ میں اختلافات پیدا ہو گئے ہیں اور سنٹرل انٹیلی جنس ایجنسی ( سی آئی اے) کے ڈائریکٹر لیون پنیٹا حملے جاری رکھنے جبکہ پاکستان میں امریکی سفیر اور فوج نے پروگرام کی مخالفت کی ہے۔ اخبار کے مطابق واشنگٹن میں جاری دو روزہ سیکیورٹی کونسل کے اجلاس میں ڈرون حملوں کو کم کرنے پر بحث ہوئی، جس کے دوران سی آئی اے کے ڈائریکٹر نے واضح کر دیا کہ پاکستان میں ڈرون حملے اسی رفتار سے جاری رہیں گے اور اس میں کوئی کمی نہیں آئے گی جبکہ پاکستان میں امریکی سفیر اور فوج کے کچھ عہدیداروں نے کہا کہ ڈرون حملوں سے پاکستان میں امریکہ کے خلاف نفرت بڑھ رہی ہے، لہٰذا اِس میں کمی کی جائے۔ امریکی حکام نے اخبار کو بتایا کہ تمام تر مخالفت کے باوجود پاکستان میں ڈرون حملے اِسی شدت سے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 76821

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/76821/اختلافات-کے-باوجود-پاکستان-میں-ڈرون-حملے-جاری-رہیں-گے-لیون-پنیٹا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org