0
Saturday 4 Jun 2011 22:18

اختلافات کے باوجود پاکستان میں ڈرون حملے جاری رہیں گے، لیون پنیٹا

اختلافات کے باوجود پاکستان میں ڈرون حملے جاری رہیں گے، لیون پنیٹا
واشنگٹن:اسلام ٹائمز۔ امریکی اخبار کے مطابق پاکستان میں ڈرون حملوں پر اوباما انتظامیہ میں اختلافات پیدا ہو گئے ہیں اور سنٹرل انٹیلی جنس ایجنسی ( سی آئی اے) کے ڈائریکٹر لیون پنیٹا حملے جاری رکھنے جبکہ پاکستان میں امریکی سفیر اور فوج نے پروگرام کی مخالفت کی ہے۔ اخبار کے مطابق واشنگٹن میں جاری دو روزہ سیکیورٹی کونسل کے اجلاس میں ڈرون حملوں کو کم کرنے پر بحث ہوئی، جس کے دوران سی آئی اے کے ڈائریکٹر نے واضح کر دیا کہ پاکستان میں ڈرون حملے اسی رفتار سے جاری رہیں گے اور اس میں کوئی کمی نہیں آئے گی جبکہ پاکستان میں امریکی سفیر اور فوج کے کچھ عہدیداروں نے کہا کہ ڈرون حملوں سے پاکستان میں امریکہ کے خلاف نفرت بڑھ رہی ہے، لہٰذا اِس میں کمی کی جائے۔ امریکی حکام نے اخبار کو بتایا کہ تمام تر مخالفت کے باوجود پاکستان میں ڈرون حملے اِسی شدت سے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 76821
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش