QR CodeQR Code

کراچی، پاک سرزمین پارٹی کے دفتر پر فائرنگ سے دو کارکنان جاں بحق، دو زخمی

24 Dec 2018 10:40

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ناظم آباد کی عثمانیہ سوسائٹی میں پیش آیا، جہاں تین موٹر سائیکلوں پر سوار چھ نامعلوم افراد نے پی ایس پی دفتر پر فائرنگ کی۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پاک سرزمین پارٹی کے دفتر پر فائرنگ سے دو کارکنان جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ناظم آباد کی عثمانیہ سوسائٹی میں پیش آیا، جہاں تین موٹر سائیکلوں پر سوار چھ نامعلوم افراد نے پی ایس پی دفتر پر فائرنگ کی۔ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی ہے، جہاں سے نائن ایم ایم کے 11 خالی خول ملے ہیں۔ فائرنگ واقعے میں زخمی افراد کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ جاں بحق افراد کی شناخت فہد اور اظہر کے نام سے ہوئی۔
 


خبر کا کوڈ: 768346

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/768346/کراچی-پاک-سرزمین-پارٹی-کے-دفتر-پر-فائرنگ-سے-دو-کارکنان-جاں-بحق-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org