QR CodeQR Code

جے آئی ٹی رپورٹس بتاتی ہیں کہ ریاست کس طرح ناکام ہوئی، عمران خان

25 Dec 2018 17:31

وزیراعظم نے ٹوئٹ میں کہا کہ قومی خزانے کی لوٹ مار کے طریقے حیران کن ہیں جبکہ ان رپورٹس کے باوجود بھی لٹیروں کا دفاع کرنے والوں کو سمجھنا میرے لیے مضحکہ خیز حد تک باعث تعجب ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس اور جعلی اکاؤنٹس پر بنائی گئی جے آئی ٹی رپورٹس بتاتی ہیں کہ ریاستیں کیسے ناکام ہوتی ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ رپورٹس سے پتہ چلتا ہے ملک کیسے غربت اور قرضے میں ڈوبا۔ وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ میں کہا کہ قومی خزانے کی لوٹ مار کے طریقے حیران کن ہیں جبکہ ان رپورٹس کے باوجود بھی لٹیروں کا دفاع کرنے والوں کو سمجھنا میرے لیے مضحکہ خیز حد تک باعث تعجب ہے۔


خبر کا کوڈ: 768615

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/768615/جے-ا-ئی-ٹی-رپورٹس-بتاتی-ہیں-کہ-ریاست-کس-طرح-ناکام-ہوئی-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org