QR CodeQR Code

نوشہرہ، گیس کی لوڈشیڈنگ کیخلاف سینکڑوں کی تعداد میں خواتین سڑکوں پر آنکلیں

26 Dec 2018 21:33

نمائندہ ٹی این این کے مطابق وتڑ نامی علاقے سے تعلق رکھنے والی خواتین گود میں بچے اٹھائے سڑکوں پر آنکلیں اور جی ٹی روڈ کو مکمل طور پر بند کردیا، جس کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔


اسلام ٹائمز۔ نوشہرہ میں گیس کی لوڈشیڈنگ کیخلاف سینکڑوں کی تعداد میں خواتین نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ذرایع کے مطابق وتڑ نامی علاقے سے تعلق رکھنے والی خواتین گود میں بچے اٹھائے سڑکوں پر آنکلیں اور جی ٹی روڈ کو مکمل طور پر بند کر دیا جس کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ ان خواتین کا کہنا تھا کہ ہر ماہ باقاعدگی کے ساتھ بل جمع کرانے کے باوجود گیس نہیں ہوتی جس کی وجہ سے وہ دفاتر اور سکول جانے والے گھر مردوں اور بچوں کیلئے ناشتہ یا کھانا تیار نہیں کر سکتیں۔ بعدازاں تھانہ اکوڑہ خٹک کی پولیس کے ایک وفد نے مظاہرین کے ساتھ کامیاب مذاکرات کیے اور انہیں یقین دلایا کہ ان کی شکایات متعلقہ حکام تک پہنچا دی جائیں گی جس پر خواتین نے اپنا احتجاج ختم کردیا۔ واضح رہے کہ سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی گیس کی لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہوا ہے اگرچہ حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ موسم سرما کے دوران گیس کی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی۔ دوسری جانب بٹگرام میں طویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق طویل اور غیراعلانی لوڈشیڈنگ کے باعث معمولات زندگی بری طرح سے متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ اضافی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 768806

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/768806/نوشہرہ-گیس-کی-لوڈشیڈنگ-کیخلاف-سینکڑوں-تعداد-میں-خواتین-سڑکوں-پر-آنکلیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org