0
Wednesday 26 Dec 2018 21:33

نوشہرہ، گیس کی لوڈشیڈنگ کیخلاف سینکڑوں کی تعداد میں خواتین سڑکوں پر آنکلیں

نوشہرہ، گیس کی لوڈشیڈنگ کیخلاف سینکڑوں کی تعداد میں خواتین سڑکوں پر آنکلیں
اسلام ٹائمز۔ نوشہرہ میں گیس کی لوڈشیڈنگ کیخلاف سینکڑوں کی تعداد میں خواتین نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ذرایع کے مطابق وتڑ نامی علاقے سے تعلق رکھنے والی خواتین گود میں بچے اٹھائے سڑکوں پر آنکلیں اور جی ٹی روڈ کو مکمل طور پر بند کر دیا جس کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ ان خواتین کا کہنا تھا کہ ہر ماہ باقاعدگی کے ساتھ بل جمع کرانے کے باوجود گیس نہیں ہوتی جس کی وجہ سے وہ دفاتر اور سکول جانے والے گھر مردوں اور بچوں کیلئے ناشتہ یا کھانا تیار نہیں کر سکتیں۔ بعدازاں تھانہ اکوڑہ خٹک کی پولیس کے ایک وفد نے مظاہرین کے ساتھ کامیاب مذاکرات کیے اور انہیں یقین دلایا کہ ان کی شکایات متعلقہ حکام تک پہنچا دی جائیں گی جس پر خواتین نے اپنا احتجاج ختم کردیا۔ واضح رہے کہ سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی گیس کی لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہوا ہے اگرچہ حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ موسم سرما کے دوران گیس کی لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی۔ دوسری جانب بٹگرام میں طویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق طویل اور غیراعلانی لوڈشیڈنگ کے باعث معمولات زندگی بری طرح سے متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ اضافی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 768806
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش