QR CodeQR Code

پشاور، 7 منشیات فروش گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

28 Dec 2018 18:56

ہشتنگری پولیس نے کامران کے قبضے سے ایک ہزار پانچ سو گرام چرس برآمد کرکے اسے گرفتار کرلیا، جبکہ احسان کے قبضے سے ایک ہزار گرام چرس برآمد کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ پولیس اسٹیشن خان رازق شہید پشاور نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران منی خیل چارسدہ کے اول خان، گلبہار پشاور کے حمزہ اور کوثر کے قبضے سے 15 ہزار گرام چرس برآمد کرکے تینوں ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ ہشتنگری پولیس نے کامران کے قبضے سے ایک ہزار پانچ سو گرام چرس برآمد کرکے اسے گرفتار کرلیا، جبکہ احسان کے قبضے سے ایک ہزار گرام چرس برآمد کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا۔ تاتارا پولیس حیات آباد نے شاہ کس جمرود کے قبائلی حشمت سے دو ہزار ایک سو گرام چرس برآمد کرکے اسے گرفتار کرلیا۔ متنی پولیس نے مشال سے دو ہزار گرام چرس برآمد کرکے اسے گرفتار کرلیا۔


خبر کا کوڈ: 769061

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/769061/پشاور-7-منشیات-فروش-گرفتار-بھاری-مقدار-میں-برا-مد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org