0
Friday 28 Dec 2018 18:56

پشاور، 7 منشیات فروش گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

پشاور، 7 منشیات فروش گرفتار، بھاری مقدار میں منشیات برآمد
اسلام ٹائمز۔ پولیس اسٹیشن خان رازق شہید پشاور نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران منی خیل چارسدہ کے اول خان، گلبہار پشاور کے حمزہ اور کوثر کے قبضے سے 15 ہزار گرام چرس برآمد کرکے تینوں ملزموں کو گرفتار کرلیا۔ ہشتنگری پولیس نے کامران کے قبضے سے ایک ہزار پانچ سو گرام چرس برآمد کرکے اسے گرفتار کرلیا، جبکہ احسان کے قبضے سے ایک ہزار گرام چرس برآمد کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا۔ تاتارا پولیس حیات آباد نے شاہ کس جمرود کے قبائلی حشمت سے دو ہزار ایک سو گرام چرس برآمد کرکے اسے گرفتار کرلیا۔ متنی پولیس نے مشال سے دو ہزار گرام چرس برآمد کرکے اسے گرفتار کرلیا۔
خبر کا کوڈ : 769061
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش