QR CodeQR Code

خدا کی لاٹھی بے آواز ہے، بیگناہوں کا خون حکمرانوں کو لے ڈوبے گا، علامہ حسن ظفر نقوی

29 Dec 2018 19:14

مجالس و محافل کے اجتماعات سے خطاب کے دوران معروف عالم دین نے کہا کہ حکومت کے ذمہ داران صرف ایک رسمی اور فرضی بیان جاری کرکے سمجھ لیتے ہیں کہ ہمارا کام پورا ہوگیا، لیکن قاتل درندوں اور دہشتگردوں پر ہاتھ ڈالتے ہوئے گھبراتے ہیں، لیکن انہیں یہ بات اچھی طرح سمجھ لینی چاہیئے کہ اللہ بہترین انتقام لینے والا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ معروف عالم دین اور خطیب علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ بےگناہوں کا خون حکمرانوں کو لے ڈوبے گا، کیونکہ جس ملک میں عوام محفوظ نہ ہوں، وہاں کسی کو حکمرانی کا حق نہیں، جب حکومت اور ریاستی ادارے عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے مخلص نہ ہوں، وہاں کی حکومتوں کا اللہ ہی حافظ ہے۔ یہ بات انہوں نے نارتھ ناظم آباد، رضویہ سوسائٹی، ڈیفنس امام بارگاہ اور ملیر میں منعقدہ مجالس و محافل کے اجتماعات سے خطاب کے دوران کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے ذمہ داران صرف ایک رسمی اور فرضی بیان جاری کرکے سمجھ لیتے ہیں کہ ہمارا کام پورا ہوگیا، لیکن قاتل درندوں اور دہشت گردوں پر ہاتھ ڈالتے ہوئے گھبراتے ہیں، لیکن انہیں یہ بات اچھی طرح سمجھ لینی چاہیئے کہ خدا کی لاٹھی بے آواز ہے اور اللہ بہتر انتقام لینے والا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام آج خود کو غیر محفوظ سمجھ رہے ہیں اور یہاں کسی کا کوئی پرسان حال نہیں، جبکہ حکمران اپنی کرسیاں بچانے کے چکر میں ہیں، ایسے میں عوام کس سے فریاد کریں۔


خبر کا کوڈ: 769197

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/769197/خدا-کی-لاٹھی-بے-آواز-ہے-بیگناہوں-کا-خون-حکمرانوں-کو-لے-ڈوبے-گا-علامہ-حسن-ظفر-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org