0
Saturday 29 Dec 2018 19:14

خدا کی لاٹھی بے آواز ہے، بیگناہوں کا خون حکمرانوں کو لے ڈوبے گا، علامہ حسن ظفر نقوی

خدا کی لاٹھی بے آواز ہے، بیگناہوں کا خون حکمرانوں کو لے ڈوبے گا، علامہ حسن ظفر نقوی
اسلام ٹائمز۔ معروف عالم دین اور خطیب علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ بےگناہوں کا خون حکمرانوں کو لے ڈوبے گا، کیونکہ جس ملک میں عوام محفوظ نہ ہوں، وہاں کسی کو حکمرانی کا حق نہیں، جب حکومت اور ریاستی ادارے عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے مخلص نہ ہوں، وہاں کی حکومتوں کا اللہ ہی حافظ ہے۔ یہ بات انہوں نے نارتھ ناظم آباد، رضویہ سوسائٹی، ڈیفنس امام بارگاہ اور ملیر میں منعقدہ مجالس و محافل کے اجتماعات سے خطاب کے دوران کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے ذمہ داران صرف ایک رسمی اور فرضی بیان جاری کرکے سمجھ لیتے ہیں کہ ہمارا کام پورا ہوگیا، لیکن قاتل درندوں اور دہشت گردوں پر ہاتھ ڈالتے ہوئے گھبراتے ہیں، لیکن انہیں یہ بات اچھی طرح سمجھ لینی چاہیئے کہ خدا کی لاٹھی بے آواز ہے اور اللہ بہتر انتقام لینے والا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام آج خود کو غیر محفوظ سمجھ رہے ہیں اور یہاں کسی کا کوئی پرسان حال نہیں، جبکہ حکمران اپنی کرسیاں بچانے کے چکر میں ہیں، ایسے میں عوام کس سے فریاد کریں۔
خبر کا کوڈ : 769197
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش