QR CodeQR Code

پولیس کانسٹیبل کے قتل میں ملوث خاتون کلر گرفتار

30 Dec 2018 11:34

سی ٹی ڈی نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کی اور قاتل خاتون کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمہ نگینہ سے تحقیقات جاری ہیں، قتل کی اصل وجوہات کا پتہ لگایا جارہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور میں پولیس کانسٹیبل کے قتل میں خاتون ملوث نکلی، محکمہ انسداد دہشت گردی نے ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔ پشاور کے علاقے تہکال میں چار روز قبل کانسٹیبل احمد یار کو قتل کردیا گیا تھا۔ محکمہ انسداد دہشت گردی نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش کی اور قاتل خاتون کو گرفتار کرلیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار ملزمہ نگینہ سے تحقیقات جاری ہیں، قتل کی اصل وجوہات کا پتہ لگایا جارہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 769312

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/769312/پولیس-کانسٹیبل-کے-قتل-میں-ملوث-خاتون-کلر-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org