QR CodeQR Code

پشاور، گورنر خیبر پختونخوا کی بغیر پروٹوکول صدر بازار آمد

30 Dec 2018 12:04

گورنر نے صدر بازار میں جاتے جاتے کئی عام شہریوں سے مصافحہ کیا، جبکہ ایک ریڑھی والے عام دکاندار کے پاس رُک کر خریداری بھی کی۔ بتایا جاتا ہے کہ شاہ فرمان بغیر پروٹوکول پشاور صدر بازار میں گئے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے گورنر شاہ فرمان بغیر پروٹوکول پشاور کے مصروف ترین صدر بازار گئے اور عوام میں گھل مل کر خریداری بھی کی۔ سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹریک سوٹ میں ملبوس صوبائی گورنر شاہ فرمان اپنے ایک دو دوستوں کے ہمراہ پشاور کے معروف و مصروف صدر بازار میں آزادانہ گھوم رہے ہیں۔ گورنر نے صدر بازار میں جاتے جاتے کئی عام شہریوں سے مصافحہ بھی کیا، جبکہ ایک ریڑھی والے عام دکاندار کے پاس رُک کر خریداری بھی کی۔ بتایا جاتا ہے کہ شاہ فرمان بغیر پروٹوکول پشاور صدر بازار میں گئے۔


خبر کا کوڈ: 769320

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/769320/پشاور-گورنر-خیبر-پختونخوا-کی-بغیر-پروٹوکول-صدر-بازار-آمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org