QR CodeQR Code

لاہور، مولانا طارق جمیل دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہسپتال داخل

1 Jan 2019 17:37

ذرائع کے مطابق مولانا طارق جمیل بدستور ہسپتال میں ہی موجود ہیں اور ڈاکٹرز نے ان کی حالت کے پیش نظر انجیو گرافی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کسی بھی شخص کی انجیو گرافی دل کا شدید دورہ پڑنے اور حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہی کی جاتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ تبلیغی جماعت کے ممتاز رہنما مولانا طارق جمیل کو دل کا دورہ پڑنے سے لاہور کے ڈاکٹرز ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے ان کی انجیو گرافی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کو دل کی تکلیف کے جوہر ٹاﺅن کے ڈاکٹرز ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ذرائع کے مطابق مولانا طارق جمیل بدستور ہسپتال میں ہی موجود ہیں اور ڈاکٹرز نے ان کی حالت کے پیش نظر انجیو گرافی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کسی بھی شخص کی انجیو گرافی دل کا شدید دورہ پڑنے اور حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہی کی جاتی ہے اور یوں محسوس ہوتا ہے کہ مولانا طارق جمیل کو پڑنے والا دل کا دورہ بھی کافی شدید تھا۔


خبر کا کوڈ: 769639

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/769639/لاہور-مولانا-طارق-جمیل-دل-کا-دورہ-پڑنے-کے-باعث-ہسپتال-داخل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org