0
Tuesday 1 Jan 2019 17:37

لاہور، مولانا طارق جمیل دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہسپتال داخل

لاہور، مولانا طارق جمیل دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہسپتال داخل
اسلام ٹائمز۔ تبلیغی جماعت کے ممتاز رہنما مولانا طارق جمیل کو دل کا دورہ پڑنے سے لاہور کے ڈاکٹرز ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے ان کی انجیو گرافی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کو دل کی تکلیف کے جوہر ٹاﺅن کے ڈاکٹرز ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ذرائع کے مطابق مولانا طارق جمیل بدستور ہسپتال میں ہی موجود ہیں اور ڈاکٹرز نے ان کی حالت کے پیش نظر انجیو گرافی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ کسی بھی شخص کی انجیو گرافی دل کا شدید دورہ پڑنے اور حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہی کی جاتی ہے اور یوں محسوس ہوتا ہے کہ مولانا طارق جمیل کو پڑنے والا دل کا دورہ بھی کافی شدید تھا۔
خبر کا کوڈ : 769639
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش