QR CodeQR Code

کرک میں گیس پریشر میں کمی کیخلاف احتجاج، ایم پی ایز بھی شریک

1 Jan 2019 21:04

دھرنے کے باعث انڈس ہائی وے بلاک ہے، جس سے سٹرک پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی اور لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گیس پریشر میں کمی نے عوامی نمائندوں کو بھی سڑک پر بیٹھ کر احتجاج کرنے پر مجبور کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کرک میں گیس پریشر میں کمی کے خلاف آئل فیلڈ کے سامنے دھرنا جاری ہے۔ دھرنے میں کرک اور کوہاٹ کے ایم پی ایز بھی شریک ہیں۔ ایم پی اے ظفر اعظم، میاں نثار گل، شاداد خان اور امجد آفریدی بھی مظاہرے میں شریک ہیں۔ دھرنے کے باعث انڈس ہائی وے بلاک ہے، جس سے سٹرک پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 769667

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/769667/کرک-میں-گیس-پریشر-کمی-کیخلاف-احتجاج-ایم-پی-ایز-بھی-شریک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org