QR CodeQR Code

امریکا نے پاک فوج،آئی ایس آئی کو نقصان پہنچایا، ڈرون حملوں کیخلاف پاکستانی عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے، پرویز مشرف

5 Jun 2011 23:36

اسلام ٹائمز:برطانوی ٹی وی سے گفتگو میں سابق صدر نے کہا کہ پاکستان کو اسامہ بن لادن کی موجودگی کا علم نہیں تھا، لیکن وہ اس پوزیشن میں نہیں کہ حقیقت بتا سکیں


لندن:اسلام ٹائمز۔ سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ امریکا نے پاک فوج اور آئی ایس آئی کو نقصان پہنچایا۔ ڈرون حملوں کے خلاف پاکستانی عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ برطانوی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز مشرف نے کہا کہ ان کا بے نظیر کے قتل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ان کیخلاف مقدمہ سیاسی بنیادوں پر قائم کیا گیا ہے۔ سابق صدر کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات انہیں پاکستان واپسی سے روکنے کے لئے بنائے جا رہے ہیں لیکن وہ عوام کی مدد سے ان کا سامنا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مقدمات کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہیں اور تیئس مارچ کو پاکستان واپس آئیں گے۔ 
انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات انہیں پاکستان سے روکنے کیلئے کئے جا رہے ہیں، لیکن وہ عوام کی مدد سے ان کا سامنا کریں گے، انہوں نے کہا کہ وہ مقدمات کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں اور تیئس مارچ کو پاکستان ضرور آئیں گے، سابق صدر نے کہا کہ امریکہ نے پاک فوج اور آئی ایس آئی کو نقصان پہنچایا، ڈرون حملوں کیخلاف پاکستانی عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اسامہ بن لادن کی موجودگی کا علم نہیں تھا، لیکن وہ اس پوزیشن میں نہیں کہ حقیقت بتا سکیں۔


خبر کا کوڈ: 77021

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/77021/امریکا-نے-پاک-فوج-ا-ئی-ایس-کو-نقصان-پہنچایا-ڈرون-حملوں-کیخلاف-پاکستانی-عوام-میں-شدید-تشویش-پائی-جاتی-ہے-پرویز-مشرف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org