0
Sunday 5 Jun 2011 23:36

امریکا نے پاک فوج،آئی ایس آئی کو نقصان پہنچایا، ڈرون حملوں کیخلاف پاکستانی عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے، پرویز مشرف

امریکا نے پاک فوج،آئی ایس آئی کو نقصان پہنچایا، ڈرون حملوں کیخلاف پاکستانی عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے، پرویز مشرف
لندن:اسلام ٹائمز۔ سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ امریکا نے پاک فوج اور آئی ایس آئی کو نقصان پہنچایا۔ ڈرون حملوں کے خلاف پاکستانی عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ برطانوی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز مشرف نے کہا کہ ان کا بے نظیر کے قتل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ان کیخلاف مقدمہ سیاسی بنیادوں پر قائم کیا گیا ہے۔ سابق صدر کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات انہیں پاکستان واپسی سے روکنے کے لئے بنائے جا رہے ہیں لیکن وہ عوام کی مدد سے ان کا سامنا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ مقدمات کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہیں اور تیئس مارچ کو پاکستان واپس آئیں گے۔ 
انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات انہیں پاکستان سے روکنے کیلئے کئے جا رہے ہیں، لیکن وہ عوام کی مدد سے ان کا سامنا کریں گے، انہوں نے کہا کہ وہ مقدمات کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں اور تیئس مارچ کو پاکستان ضرور آئیں گے، سابق صدر نے کہا کہ امریکہ نے پاک فوج اور آئی ایس آئی کو نقصان پہنچایا، ڈرون حملوں کیخلاف پاکستانی عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اسامہ بن لادن کی موجودگی کا علم نہیں تھا، لیکن وہ اس پوزیشن میں نہیں کہ حقیقت بتا سکیں۔

خبر کا کوڈ : 77021
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش