QR CodeQR Code

کراچی، لکڑی کے گودام میں شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی

5 Jan 2019 08:12

چیف فائر بریگیڈ آفیسر کے مطابق آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، تاہم کولنگ کا عمل مکمل ہونے میں کم از کم 2 گھنٹے مزید لگیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے نیو کراچی میں لکڑی کے گودام میں آگ لگ گئی، جس پر قابو پالیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نیو کراچی میں لکڑی کے گودام میں آگ لگ گئی، آگ بھجانے کے عمل میں فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ چیف فائر بریگیڈ آفیسر کے مطابق آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، تاہم کولنگ کا عمل مکمل ہونے میں کم از کم 2 گھنٹے مزید لگیں گے۔ لکڑی کے گودام میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ آگ سے ہونے والے نقصان کا اندازہ فوری طور پر نہیں ہو سکا۔


خبر کا کوڈ: 770274

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/770274/کراچی-لکڑی-کے-گودام-میں-شارٹ-سرکٹ-باعث-ا-تشزدگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org