0
Saturday 5 Jan 2019 08:12

کراچی، لکڑی کے گودام میں شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی

کراچی، لکڑی کے گودام میں شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے نیو کراچی میں لکڑی کے گودام میں آگ لگ گئی، جس پر قابو پالیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نیو کراچی میں لکڑی کے گودام میں آگ لگ گئی، آگ بھجانے کے عمل میں فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ چیف فائر بریگیڈ آفیسر کے مطابق آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، تاہم کولنگ کا عمل مکمل ہونے میں کم از کم 2 گھنٹے مزید لگیں گے۔ لکڑی کے گودام میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ آگ سے ہونے والے نقصان کا اندازہ فوری طور پر نہیں ہو سکا۔
خبر کا کوڈ : 770274
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش