QR CodeQR Code

سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں نواز، شہباز اور رانا ثناء کو پھانسی ہوگی، فیاض چوہان

5 Jan 2019 20:38

وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ جس کی کرپشن کی دم پر پاوں رکھتے ہیں وہ شور کرنا شروع کر دیتے ہیں، آل شریف سمجھے تھے کہ ترکی اور چین والے ان کے رشتہ دار ہیں، ریاستوں کا تعلق ہے کسی ایک گھرانے کے تعلقات نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے پیشگوئی کی ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی جے آئی ٹی بن گئی ہے اب نواز شریف، شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ کو پھانسی ہوگی، سب سے بڑا جرم 14 افراد کو مارنا ہے جن کی سزا ان کو ضرور ملے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس کی کرپشن کی دم پر پاوں رکھتے ہیں وہ شور کرنا شروع کر دیتے ہیں، آل شریف سمجھے تھے کہ ترکی اور چین والے ان کے رشتہ دار ہیں، ریاستوں کا تعلق ہے کسی ایک گھرانے کے تعلقات نہیں۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ 40 سال سے کرپشن کی بارات مفاہمت کی بس میں سوار تھی، 2018 کے الیکشن میں کرپشن کی بس پل سے نیچی گر گئی۔
 


خبر کا کوڈ: 770431

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/770431/سانحہ-ماڈل-ٹاؤن-کیس-میں-نواز-شہباز-اور-رانا-ثناء-کو-پھانسی-ہوگی-فیاض-چوہان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org