QR CodeQR Code

ایبٹ آباد، گاڑی کھائی میں گرنے سے 9 افراد زخمی

7 Jan 2019 11:59

حادثے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کیلئے بینظیر شہید ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ زخمیوں میں 3 افراد کی حالت تشویشناک ہے، حادثہ سڑک پر پھسلن کی وجہ سے پیش آیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ایبٹ آباد میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 9 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کے نواحی علاقے شیروان روڈ پر گاڑی کھائی میں جاگری ہے جس کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ حادثے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کیلئے بینظیر شہید ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ زخمیوں میں 3 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ سڑک پر پھسلن کی وجہ سے پیش آیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 770681

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/770681/ایبٹ-آباد-گاڑی-کھائی-میں-گرنے-سے-9-افراد-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org