QR CodeQR Code

کراچی میں اردو بازار سے تجاوزات کے خاتمے کی ڈیڈ لائن کا آج آخری روز

8 Jan 2019 16:04

دکانداروں کا کہنا ہے کہ اردو بازار محض ایک کاروبار نہیں بلکہ ثقافتی ورثہ ہے جہاں سے دکانیں خرالی کرانے کے احکامات غیرقانونی ہیں، دکانداروں کا مؤقف ہے کہ وہ کے ایم سی کے کرائے دار ہیں اور دکانیں گرانے کا کوئی جواز نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بلدیہ عظمیٰ نے اردو بازار نالے پر بیٹھے دکان داروں کو آج رات تک دکانیں خالی کرنے کا الٹی میٹم دے دیا جب کہ شہر میں تمام غیر قانونی پارکنگ اور ڈبل پارکنگ ختم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ بلدیہ عظمیٰ کراچی نے اردو بازار میں تجاوزات ہٹانے کے لئے تین روز قبل نوٹس دیا جس کی مدت آج رات ختم ہورہی ہے جب کہ دکانداروں نے بلدیہ کے فیصلے کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ اردو بازار محض ایک کاروبار نہیں بلکہ ثقافتی ورثہ ہے جہاں سے دکانیں خرالی کرانے کے احکامات غیرقانونی ہیں۔
 

 
دکانداروں کا مؤقف ہے کہ وہ کے ایم سی کے کرائے دار ہیں اور دکانیں گرانے کا کوئی جواز نہیں۔ دوسری جانب بلدیہ عظمیٰ کراچی کے حکام کے مطابق اردو بازار نالے پر قائم ہے اور نالے پر موجود دکانداروں کو تین دن میں دکانیں خالی کرانے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 770936

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/770936/کراچی-میں-اردو-بازار-سے-تجاوزات-کے-خاتمے-کی-ڈیڈ-لائن-کا-آج-آخری-روز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org