0
Tuesday 8 Jan 2019 16:04

کراچی میں اردو بازار سے تجاوزات کے خاتمے کی ڈیڈ لائن کا آج آخری روز

کراچی میں اردو بازار سے تجاوزات کے خاتمے کی ڈیڈ لائن کا آج آخری روز
اسلام ٹائمز۔ بلدیہ عظمیٰ نے اردو بازار نالے پر بیٹھے دکان داروں کو آج رات تک دکانیں خالی کرنے کا الٹی میٹم دے دیا جب کہ شہر میں تمام غیر قانونی پارکنگ اور ڈبل پارکنگ ختم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ بلدیہ عظمیٰ کراچی نے اردو بازار میں تجاوزات ہٹانے کے لئے تین روز قبل نوٹس دیا جس کی مدت آج رات ختم ہورہی ہے جب کہ دکانداروں نے بلدیہ کے فیصلے کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ اردو بازار محض ایک کاروبار نہیں بلکہ ثقافتی ورثہ ہے جہاں سے دکانیں خرالی کرانے کے احکامات غیرقانونی ہیں۔
 
 
دکانداروں کا مؤقف ہے کہ وہ کے ایم سی کے کرائے دار ہیں اور دکانیں گرانے کا کوئی جواز نہیں۔ دوسری جانب بلدیہ عظمیٰ کراچی کے حکام کے مطابق اردو بازار نالے پر قائم ہے اور نالے پر موجود دکانداروں کو تین دن میں دکانیں خالی کرانے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 770936
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش