QR CodeQR Code

وزیراعلٰی کا حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کا اچانک دورہ

9 Jan 2019 12:48

وزیراعلٰی نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کیلئے زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیدا کی جائیں، ڈاکٹرز اور دیگر عملے کی ہر وقت دستیابی یقینی بنائی جائے، اس سلسلے میں غفلت ناقابل برداشت ہوگی اور غفلت کے مرتکب اہلکاروں کو نشان عبرت بنایا جائیگا، وزیراعلٰی نے واضح کیا کہ حکومت وسائل خرچ کرتی ہے تو اسکا فائدہ بھی عام آدمی کو ملنا چاہیئے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان نے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے کمپلیکس کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی کے عمل کا جائزہ لیا۔ وزیراعلٰی نے اس موقع پر ڈاکٹرز اور دیگر عملے کی عدم موجودگی پر برہمی کا اظہار کیا اور غیر حاضر ڈاکٹر اور دیگر عملے کو فوری طور پر برطرف کرنے کی ہدایت کی۔ صوبائی حکومت کے ترجمان اجمل خان وزیر، ضلع ناظم پشاور ارباب عاصم اور دیگر بھی وزیراعلٰی کے ہمراہ تھے۔ وزیراعلٰی نے کمپلیکس کے میڈیکل وارڈ، ایمرجنسی وارڈ، ایم آر آئی اور دیگر شعبوں کا معائنہ کیا۔ لوگوں سے ملے اور اُن کے مسائل دریافت کئے۔ انہوں نے خصوصی طور پر پرچی سسٹم اور ادویات کی فراہمی کے طریقہ کار کا جائزہ بھی لیا۔ وزیراعلٰی نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کیلئے زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیدا کی جائیں، ڈاکٹرز اور دیگر عملے کی ہر وقت دستیابی یقینی بنائی جائے، اس سلسلے میں غفلت ناقابل برداشت ہوگی اور غفلت کے مرتکب اہلکاروں کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔ وزیراعلٰی نے واضح کیا کہ حکومت وسائل خرچ کرتی ہے تو اس کا فائدہ بھی عام آدمی کو ملنا چاہیئے۔


خبر کا کوڈ: 771098

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/771098/وزیراعل-ی-کا-حیات-آباد-میڈیکل-کمپلیکس-اچانک-دورہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org