QR CodeQR Code

اپوزیشن جماعتوں کا سندھ حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ

9 Jan 2019 19:10

ذرائع کے مطابق متحدہ اپوزیشن نے اسمبلی کے اجلاس کے دوسرے دن قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل نہ ہونے پر بھرپور احتجاج کا فیصلہ کیا ہے، اس احتجاج میں ایوان سے واک آوٹ کرکے سندھ اسمبلی کی سیڑھیوں پر بیٹھ کر احتجاج کیا جائے گا، جہاں متحدہ اپوزیشن کے ارکان اپنی اسمبلی لگائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں نے صوبائی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا حتمی فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں پی ٹی آئی، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے حکومت سندھ کو جے آئی ٹی رپورٹ، قائمہ کمیٹیوں کی عدم تشکیل، عوامی اور دیگر مسائل پر انتہائی ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق متحدہ اپوزیشن نے اسمبلی کے اجلاس کے دوسرے دن قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل نہ ہونے پر بھرپور احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔ اس احتجاج میں ایوان سے واک آوٹ کرکے سندھ اسمبلی کی سیڑھیوں پر بیٹھ کر احتجاج کیا جائے گا، جہاں متحدہ اپوزیشن کے ارکان اپنی اسمبلی لگائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عوامی اسمبلی میں عوام کے مسائل پر بات کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 771168

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/771168/اپوزیشن-جماعتوں-کا-سندھ-حکومت-کو-ٹف-ٹائم-دینے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org