QR CodeQR Code

پاراچنار، پاک فوج کے اعلی افسران کا ابراہیم زئی میں سکھ برادری کے مقدس مقام کا دورہ

10 Jan 2019 19:57

سکھ برادری کے رہنما باباجی گورپال سنگھ نے حکومت پاکستان اور پاکستان کے بہادر آرمی کیطرف سے بھرپور انداز میں تعاون اور اہمیت دینے پر شکریہ ادا کیا۔


اسلام ٹائمز۔ جنرل آفیسر کمانڈنگ نائن ڈویژن میجر جنرل اسد جنجوعہ نے سکھ برادری کے مقدس مقام گردوارہ تلہ صاحب ابراہیم زئی لوئرکرم کا دورہ کیا اور پاک فوج کیطرف سے مکمل کئے گئے تعمیر اتی کاموں روڈ، عبادت گاہ کیلئے بنایا گیا ہال اور اضافی کمروں کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر کمانڈنٹ کرم ملیشیاء کرنل راشد جاوید اور وینگ کمانڈر 114 وینگ لیفٹیننٹ کرنل مقصود انجم اور آرمی کے دیگر آفسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر سکھ برادری کے رہنما باباجی گورپال سنگھ نے حکومت پاکستان اور پاکستان کے بہادر آرمی کیطرف سے بھرپور انداز میں تعاون اور اہمیت دینے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہمارا جینا مرنا اس پاک دھرتی کے ساتھ ہے، انہوں نے ضلعی انتظامیہ کا بھی خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔


خبر کا کوڈ: 771368

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/771368/پاراچنار-پاک-فوج-کے-اعلی-افسران-کا-ابراہیم-زئی-میں-سکھ-برادری-مقدس-مقام-دورہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org