QR CodeQR Code

صدر مملکت نے نیشنل فنانس کمیشن کی تشکیل نو کی منظور ی دے دی

12 Jan 2019 02:02

نوٹی فیکیشن کے مطابق چاروں صوبوں کے وزراء خزانہ فنانس کمیشن کے اراکین ہوں گے، دیگر اراکین میں پنجاب سے ڈاکٹر سلمان شاہ، سندھ سے اسد سید اور خیبرپختونخواہ سے مشرف رسول سیان اراکین میں شامل ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نیشنل فنانس کمیشن کی تشکیل نو کی منظوری دے دی جس کے چیئرمین وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر ہونگے۔ فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق چاروں صوبوں کے وزراء خزانہ فنانس کمیشن کے اراکین ہوں گے جبکہ دیگر اراکین میں پنجاب سے ڈاکٹر سلمان شاہ، سندھ سے اسد سید، خیبرپختونخواہ سے مشرف رسول سیان اور بلوچستان سے محفوظ علی خان بھی اراکین میں شامل ہوں گے، فیڈرل فنانس سیکریٹری آفیشل ایکسپرٹ کے طور پر فنانس کمیشن کا حصہ ہو نگے۔


خبر کا کوڈ: 771574

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/771574/صدر-مملکت-نے-نیشنل-فنانس-کمیشن-کی-تشکیل-نو-منظور-ی-دے-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org