0
Saturday 12 Jan 2019 02:02

صدر مملکت نے نیشنل فنانس کمیشن کی تشکیل نو کی منظور ی دے دی

صدر مملکت نے نیشنل فنانس کمیشن کی تشکیل نو کی منظور ی دے دی
اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نیشنل فنانس کمیشن کی تشکیل نو کی منظوری دے دی جس کے چیئرمین وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر ہونگے۔ فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق چاروں صوبوں کے وزراء خزانہ فنانس کمیشن کے اراکین ہوں گے جبکہ دیگر اراکین میں پنجاب سے ڈاکٹر سلمان شاہ، سندھ سے اسد سید، خیبرپختونخواہ سے مشرف رسول سیان اور بلوچستان سے محفوظ علی خان بھی اراکین میں شامل ہوں گے، فیڈرل فنانس سیکریٹری آفیشل ایکسپرٹ کے طور پر فنانس کمیشن کا حصہ ہو نگے۔
خبر کا کوڈ : 771574
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش