QR CodeQR Code

اپوزیشن دباو سے بچنے کیلئے قانون سازی میں رکاوٹ ڈال رہی ہے، فروغ نسیم

12 Jan 2019 11:42

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فروغ نسیم نے کہا کہ اپوزیشن چاہتی ہے کہ نیب کو کمزور کیا جائے، نیب قوانین سے متعلق اپوزیشن کی لمبی فہرست ہے، عوامی مفاد کے قوانین آرڈی نینس کے ذریعہ آئیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ حکومت عوامی مفاد پر آرڈی نینس کے ذریعے قانون سازی پر غور کر رہی ہے، اس سے حزب اختلاف پر بھی دباؤ آئے گا۔ وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن حکومت کو قانون سازی نہیں کرنے دے رہی، حکومت عوامی مفاد پر آرڈی نینس کے ذریعے قانون سازی پر غور کر رہی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فروغ نسیم نے کہا کہ اپوزیشن چاہتی ہے کہ نیب کو کمزور کیا جائے، نیب قوانین سے متعلق اپوزیشن کی لمبی فہرست ہے، عوامی مفاد کے قوانین آرڈی نینس کے ذریعہ آئیں گے تو اپوزیشن پر بھی دباؤ آئے گا۔


خبر کا کوڈ: 771628

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/771628/اپوزیشن-دباو-سے-بچنے-کیلئے-قانون-سازی-میں-رکاوٹ-ڈال-رہی-ہے-فروغ-نسیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org