0
Saturday 12 Jan 2019 11:42

اپوزیشن دباو سے بچنے کیلئے قانون سازی میں رکاوٹ ڈال رہی ہے، فروغ نسیم

اپوزیشن دباو سے بچنے کیلئے قانون سازی میں رکاوٹ ڈال رہی ہے، فروغ نسیم
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ حکومت عوامی مفاد پر آرڈی نینس کے ذریعے قانون سازی پر غور کر رہی ہے، اس سے حزب اختلاف پر بھی دباؤ آئے گا۔ وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن حکومت کو قانون سازی نہیں کرنے دے رہی، حکومت عوامی مفاد پر آرڈی نینس کے ذریعے قانون سازی پر غور کر رہی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فروغ نسیم نے کہا کہ اپوزیشن چاہتی ہے کہ نیب کو کمزور کیا جائے، نیب قوانین سے متعلق اپوزیشن کی لمبی فہرست ہے، عوامی مفاد کے قوانین آرڈی نینس کے ذریعہ آئیں گے تو اپوزیشن پر بھی دباؤ آئے گا۔
خبر کا کوڈ : 771628
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش