کرگل بارڈر کی واگزاری اور آئینی حقوق کے بابت ڈی جی آئی ایس پی آر کا بیان امید افزاء ہے، اسلامی تحریک پاکستان
13 Jan 2019 07:50
سید اکبر شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو آئینی دائرے میں لانا ناگزیر ہے، کیونکہ یہاں کے عوام کو حقوق نہ ملنے کی وجہ سے بےچینی اور احساس محرومی میں اضافہ ہوا ہے۔
اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان کے رہنما سید اکبر شاہ رضوی نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے کارگل بارڈر کھولنے اور آئینی حقوق کے حوالے سے بیان قابل ستائش اور امید افزاء ہے۔ کرگل روڈ کا کھلنا بچھڑے خاندانوں کو آپس میں ملانے کا ذریعہ بن سکتا ہے اور عسکری حکام کی طرف سے کھولنے کے بیان پر دونوں اطراف پر موجود خاندانوں کی خوشی دیدنی ہے۔ کارگل بارڈر کھولنے سے نہ صرف بچھڑے خاندان مل سکتے ہیں بلکہ تجارتی اور سیاحتی اعتبار سے بھی خطے کو ترقی ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے شعبہ ابلاغ کے سربراہ کی طرف سے کارگل بارڈر کھولنے کے بیان سے ستر سال سے بچھڑے خاندانوں میں امید کی ایک نئی کرن پیدا ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ: 771793