QR CodeQR Code

پشاور، چینی انجنیئر اور پاکستانی خاتون رشتہ ازدواج میں منسلک

14 Jan 2019 10:54

چینی شہری ژوان لنگ بطور سولر انجنیئر پاکستان میں کام کر رہا ہے جبکہ زینب پشاور کے علاقے سول کوارٹر کی رہائشی ہے، دونوں نے کورٹ میرج کرلی ہے۔ پاکستانی خاتون کی محبت میں گرفتار چینی مرد نکاح سے قبل مسلمان ہوا ہے اور اسکا نام اذان رکھا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مقامی عدالت میں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار چینی انجنیئر اور پاکستانی خاتون رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کی مقامی عدالت میں ایک دوسرے کی محبت میں چینی شہری ژوان لنگ اور پاکستانی خاتون زینب نے شادی کرلی۔ چینی شہری ژوان لنگ بطور سولر انجنیئر پاکستان میں کام کر رہا ہے، جبکہ زینب پشاور کے علاقے سول کوارٹر کی رہائشی ہے۔ کچھ عرصہ قبل دونوں کی دوستی ہوئی اور پھر یہ دوستی محبت میں بدل گئی، جس کے بعد دونوں نے کورٹ میرج کرلی۔ پاکستانی خاتون کی محبت میں گرفتار چینی مرد نکاح سے قبل مسلمان ہوا ہے اور اس کا نام اذان رکھا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 771931

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/771931/پشاور-چینی-انجنیئر-اور-پاکستانی-خاتون-رشتہ-ازدواج-میں-منسلک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org