0
Monday 14 Jan 2019 10:54

پشاور، چینی انجنیئر اور پاکستانی خاتون رشتہ ازدواج میں منسلک

پشاور، چینی انجنیئر اور پاکستانی خاتون رشتہ ازدواج میں منسلک
اسلام ٹائمز۔ مقامی عدالت میں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار چینی انجنیئر اور پاکستانی خاتون رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کی مقامی عدالت میں ایک دوسرے کی محبت میں چینی شہری ژوان لنگ اور پاکستانی خاتون زینب نے شادی کرلی۔ چینی شہری ژوان لنگ بطور سولر انجنیئر پاکستان میں کام کر رہا ہے، جبکہ زینب پشاور کے علاقے سول کوارٹر کی رہائشی ہے۔ کچھ عرصہ قبل دونوں کی دوستی ہوئی اور پھر یہ دوستی محبت میں بدل گئی، جس کے بعد دونوں نے کورٹ میرج کرلی۔ پاکستانی خاتون کی محبت میں گرفتار چینی مرد نکاح سے قبل مسلمان ہوا ہے اور اس کا نام اذان رکھا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 771931
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش