QR CodeQR Code

امریکہ ایٹمی پاکستان کو پسند نہیں کرتا، حمید گل

7 Jun 2011 00:23

اسلام ٹائمز:اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے سالانہ اجلاس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حمید گل کا کہنا تھا کہ نائن الیون کے بعد پاکستان میں جمہوریت نہ ہونے کا فائدہ امریکہ کو ہوا


اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ حمید گل نے کہا ہے کہ امریکہ کے پاکستان کے ساتھ تعلقات انتہائی خطرناک ہیں، امریکہ ایٹمی پاکستان کو پسند نہیں کرتا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے سالانہ اجلاس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حمید گل کا کہنا تھا کہ نائن الیون کے بعد پاکستان میں جمہوریت نہ ہونے کا فائدہ امریکہ کو ہوا۔ ڈرون حملے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے دور میں شروع ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف نے اپنا اقتدار بچانے کیلئے امریکہ کی ہر ناجائز بات مانی۔


خبر کا کوڈ: 77236

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/77236/امریکہ-ایٹمی-پاکستان-کو-پسند-نہیں-کرتا-حمید-گل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org