QR CodeQR Code

بی جے پی بھارت کو تباہ کرنیکی پالیسی پر کاربند ہے، پی چدمبرم

16 Jan 2019 21:45

میڈیا میں آنے والی خبروں کے مطابق مودی حکومت عبوری بجٹ میں انفرادی ٹیکس میں چھوٹ کی حد کو 2.5 لاکھ روپیے سے بڑھا کر پانچ لاکھ روپیے کرنے جا رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے قدآور لیڈر اور بھارت کے سابق وزیر خزانہ پی چدمبرم نے کہا کہ بی جے پی حکومت ختم ہونے سے پہلے سب کچھ تباہ کرنے والی پالیسی اختیار کر رہی ہے۔ پی چدمبرم نے ٹویٹ کیا کہ بڑے بڑے منصوبوں کے ڈھول پیٹے جا رہے ہیں، لیکن پیسہ کہاں سے آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی حکومت بھارت میں سب کچھ تباہ کرنے والی پالیسی اختیار کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو یہ جانتا ہے کہ اس کی شکست ہوگی، وہی اس پالیسی کو اختیار کرتا ہے۔ واضح رہے کہ میڈیا میں آنے والی خبروں کے مطابق مودی حکومت عبوری بجٹ میں انفرادی ٹیکس میں چھوٹ کی حد کو 2.5 لاکھ روپیے سے بڑھا کر پانچ لاکھ روپیے کرنے جا رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 772462

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/772462/بی-جے-پی-بھارت-کو-تباہ-کرنیکی-پالیسی-پر-کاربند-ہے-چدمبرم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org